تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

103 سالہ شخص نے 14 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگادی

نیویارک: امریکا سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ جواں عزم شہری نے اسکائی ڈائیونگ کر کے ریکارڈ بنالیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے 103 سالہ ’بلیسچکی‘ نامی شہری ایڈوینچر کے شوقین ہیں اور وہ اس سے قبل بھی اپنی گولڈن جوبلی پر اسکائی ڈائیونگ کرچکے ہیں۔

بلیسچکی نے اب کی بار اسکائی ڈائیونگ کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا۔

رپورٹ کے مطابق معمر شخص نے 2017 میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر جشن کے طور پر پہلی مرتبہ اسکائے ڈائیونگ کی تھی جس کے بعد انہوں نے اب 2020 میں اپنے دو جڑواں پوتوں کے گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں اسکائے ڈائیونگ کی۔

بلیسچکی مکمل تیاری کے ساتھ جہاز میں بیٹھے اور چودہ ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

امریکی شہری کے ساتھ جو انسٹریکٹر ساتھ تھے اُن کا نام ڈون کیمرون ہے۔

انسٹریکٹر نے بتایا کہ جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد بلیسچکی نے ہمت سے کام لیا اور زندہ دلی کا مظاہرہ کیا، وہ خود بھی اس لمحے سے محظوظ ہورہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم جہاز سے چھلانگ مارنے کے بعد 5 منٹ میں  باحفاظت زمین پر اتر گئے تھے۔

بلیشچکی کا کہنا تھا کہ ’سب کچھ بالکل ٹھیک رہا، ان دنوں سب سے محفوظ کھیل اسکائی ڈائیونگ ہے، ہاں یہ وینڈنگ مشین سے چپس نکالنے سے زیادہ خطرناک ہے‘۔

Comments

- Advertisement -