تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

103 سالہ شخص کی نوجوان لڑکی سے شادی، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

جکارتہ : عمر رسیدہ انڈونیشن شہری نے انتہائی کم عمر لڑکی سے شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا، شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر عمر رسیدہ شخص کی متنازعہ شادی کی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں 103 سالہ شخص کو 27 سالہ لڑکی سے شادی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انڈونیشیا کے شہر سیوا کے 103 سالہ شہری پوانگ کاٹے کی 27 سالہ لڑکی انڈو الانگ سے شادی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ دلہا اور دلہن کی عمر میں 76 سال کا فرق ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اس شادی کو سچ ماننے سے انکار کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمر رسیدہ شخص سے متعلق یہ باتیں بھی مشہور ہیں کہ انہوں نے سنہ 45 سے 49 تک ڈچ نوآبادیاتی جنگ میں بھی حصّہ لیا ہے۔

103 سالہ پوانگ کاٹے نے اپنی نوجوان اہلیہ کو حق مہر میں 50 لاکھ انڈونیشی روپیا (54 ہزار پاکستانی) دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -