تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

103 سالہ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگا کر حیران کردیا، ویڈیو وائرل

اسٹاک ہوم: سویڈن میں 103 برس کی معمر خاتون نے جہاز سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

سویڈن سے تعلق رکھنے والی 103 سالہ خاتون روت لارسن نے فضا میں ہوائی جہاز سے چھلانگ لگا کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اترنے کا مظاہرہ کیا ہے۔  انہوں نے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کا یہ کرتب سویڈن کے درالحکومت اسٹاک ہوم سے 240 کلومیٹر کے فاصلے پر موٹالا میں کیا گیا۔

اس کرتب کے دوران معمر خاتون کی رہنمائی پیرا شوٹ جمپنگ کے ماہر جوکم جوہانسن نے کی۔

روت لارسن نے اس کرتب کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ یہ کرتب دکھانے والی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی خاتون کے پاس تھا۔

اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اہلکار بھی موجود تھا جنہوں نے ریکارڈ کی تصدیق کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ یہ کرنا بہت اچھا لگا ہے، میں کافی عرصہ سے اس کا مظاہرہ کرنے کا سوچ رہی تھی، اور آج بالاخر اس کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -