جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

یو اے ای، بیوی کے انتقال کے 13 گھنٹے بعد معمر شوہر بھی چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں بیوی کے انتقال کے 13 گھنٹے بعد معمر شوہر بھی انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے علاقے وادی غلیلا میں 107 سالہ غازی علی 90 سالہ اہلیہ کے انتقال کے 13 گھنٹے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے۔

مرحوم غازی علی کی عمر 107 برس تھی اور وہ متحدہ عرب امارات کے سینئر ترین شہری تھے جو 1913 میں پیدا ہوئے، وہ وادی غلیلا میں رہائش پذیر تھے یہ وادی راس الخیمہ شہر سے تقریباً 40 کلو میٹر دور ہے۔

- Advertisement -

غازی علی کے قریبی رشتے داروں کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 65 سال سے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے تھے، دونوں بیمار تھے اور ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے تھے۔

مرحوم کے پوتے محمد علی شیہی کا کہنا ہے کہ دادا کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے، جب دادا کو دادی کے انتقال کی خبر دی گئی تو وہ اس بات کو تسلیم نہیں کرپارہے تھے، دادی کا انتقال اسی دن صبح کے 4 بجے ہوا تھا جس کے 13 گھنٹے بعد دادا بھی دنیا سے رخصت ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کی تدفین ایک ہی قبرستان میں کی گئی جہاں دونوں کی قبریں بھی ایک ساتھ ہیں۔

مرحوم غازی علی کی اہلیہ کی تدفین 3 فروری بروز پیر کی صبح 9 بجے کی گئی تھی جبکہ ان کے شوہر کی تدفین منگل کے روز نماز فجر کے بعد کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں