ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 108 افراد کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو آٹھ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 537 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 46 ہزار 467 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 198 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.03 فی صد رہی۔

- Advertisement -

پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 45 ہزار 833 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 43 ہزار 124 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 107 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 172 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 20 لاکھ 56 ہزار 986 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 522 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ88 ہزار 680 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں