ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری جمع پونجی سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے دن دہاڑے لوٹ لیا، شہری کو لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری سے گیارہ لاکھ روپے کی رقم چھین لی گئی، اے آر وائی نیوز کو ملنے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بے بس  شہری کو ڈاکوؤں کے  پیچھے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک موقع پر ڈاکو اور شہری آپس میں گتھم گتھا بھی ہوئے، اس دوران ڈاکو نے شہری پرفائر کرنے کیلئے اس پر گن بھی تانی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ پولیس واردات کے2گھنٹےبعد جائےوقوع پر پہنچی، میری عمر بھر کی جمع پونجی کی رقم اور پلاٹس کی فائل ڈاکو لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کو لوٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےجبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں