اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 11 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید11 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 307 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 2250 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 189 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 42 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 1671 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 6370 ہے، 5139مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،736 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں495 مریض ہیں،82مریضوں کی حالت تشویش ناک،13وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملیر میں 55،ضلع جنوبی میں 34 اور ضلع وسطی میں 70،شرقی میں 45، غربی میں 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ خیرپور میں21، کندھ کوٹ 12، لاڑکانہ میں 8، حیدرآباد میں 5، سکھر 3، بدین، سانگھڑ اور شہید بینظیرآباد میں ایک ایک کیس سامنے آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں