جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

راولپنڈی میں خاتون کا 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے گلریز میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر خاتون نے تشدد کیا، بچی کے پورے جسم پر زخم کے نشانات موجود ہیں۔

پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد گھریلو ملازم پر تشدد کا نوٹس لیا، پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لیکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دے دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفاک خاتون بچے کی کم سنی کا بھی لحاظ نہیں کررہی اور مسلسل جوتوں سے بچے پر تشدد کررہی ہے۔

واضح رہے کہ تین جون کو راولپنڈی میں درندہ صفت میاں بیوی نے غلطی سے دو طوطے پنجرے سے اڑانے پر 8 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی تھی۔

مزید پڑھیں: طوطا کیسے اڑ گیا؟ راولپنڈی میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ کا مبینہ قتل

آٹھ سالہ بچی زہرہ شاہ کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا جسے گھر کے مالک حسان صدیقی اور ان کی اہلیہ نے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے رکھا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حسان صدیقی بچی کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا مگر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں