کراچی : شہر قائد میں نامعلوم سمت سے آنے والی پراسرار گولی لگنے سے گھر میں موجود 11سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سعودآباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی پراسرار گولی لگنے سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بچی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ 11سالہ کرسٹینا راشد گزشتہ شب گھر کے صحن میں موجود تھی، بچی نے کولر سے پانی پیا اور گلاس رکھتے ہی زمین پر گر پڑی۔
لواحقین کے مطابق بچی کو اسپتال لے کر گئے تو سی ٹی اسکین میں سر میں گولی نظر آئی، بچی چوتھی جماعت کی طالبہ اور5 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھی۔
مزید پڑھیں : نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے واقعات ، بچے سمیت 6 افراد زخمی
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے واقعات میں خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات لانڈھی، نارتھ کراچی، اورنگی، مچھر کالونی اور سائٹ ایریا میں پیش آئے، زخمی ہونے والے تمام افراد کو نامعلوم سمت سے گولی لگی۔
اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی جناح اسپتال میں تقریباً 20 گھنٹے تک زیر علاج رہی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
متوفیہ بچے کے لواحقین نے بتایا کہ 20 روزقبل ہی بچی کی دادی کا بھی انتقال ہوا تھا۔
ملیر سٹی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال فائرنگ کرنے والے ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد تعین ہوسکے گا کہ بچی کو گولی کیسے لگی تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔