تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

گیارہ سالہ بچی کا حیران کن کاررنامہ

سڈنی: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی گیارہ سالہ بچی نے شارک کو ریسکیو کر کے حیران کن کاررنامہ سرانجام دے دیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیارہ سالہ بچی سمندری تالاب میں پھنسنے والی ڈرافٹ بورڈ شارک کو پکڑ  رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیارہ سالہ بچی کا نام بیلی ریا ہے جس نے تمسانیہ میں واقع کنگسٹن بیچ میں پھنسی شارک کو پکڑ کر مشکل سے بچایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی نے شارک پکڑنے کے بعد اپنی ماں کو آواز دی اور بتایا کہ اُس نے ڈرافٹ بورڈ شارک پکڑ لی ہے۔ماں نے بچی کی آواز سُن کر کہا کہ اگر یہ شارک ہے تو تم محتاط ہوجاؤ۔

ماں اور بیٹی نے شارک کو پکڑ کر اسے دوبارہ پانی میں چھوڑا۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے دونوں کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گیارہ سالہ لڑکی نہ صرف مچھلیوں کے شکار کی شوقین ہے بلکہ وہ چھوٹی مچھلیاں شوق سے کھاتی بھی ہے۔

ریا کی والدہ ابے گلبرٹ کا کہنا تھا کہ ’جب میں وہاں پر پہنچی تو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی تھی کیونکہ یہ شارک تھی اور مجھے ڈر تھا کہ کہیں یہ بیٹی کو نقصان نہ پہنچا دے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ پریشانی اور خوف اس بات کا تھاکہ ریا نے شارک کو ہاتھوں میں اٹھایا ہوا تھا اور وہ مجھے دکھا رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -