تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

11 سالہ بچہ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زیادہ ذہین

برطانیہ کے 11 سالہ بچے نے دنیا کے عظیم سائنسدانوں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو آئی کیو ٹیسٹ میں شکست دیدی ہے۔

بچے نے مینسا آئی کیو ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ ممکنہ اسکور حاصل کیا ، یوسف شاہ نے مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور حاصل کرکے عظیم سائنسدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

یاد رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ نے مینسا ٹیسٹ میں 160 اسکور حاصل کیا تھا اور آئن اسٹائن کبھی اس ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا اسکور بھی 160 ہوگا۔

برطانوی شہر لیڈز سے تعلق رکھنے والے یوسف شاہ نے بتایا کہ اسکول کے دوست مجھے کہتے تھے کہ میں بہت ذہین ہوں، اسی وجہ سے اس نے آئی کیو ٹیسٹ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا میں اس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے 2 فیصد افراد میں شامل ہوسکتا ہوں یا نہیں۔

چھٹی کلاس میں زیرتعلیم یوسف شاہ نے بتایا کہ وہ مستقبل میں کیمبرج یا آکسفورڈ میں ریاضی کی تعلیم حاصل کرے گا۔

یوسف کی والدہ ثنا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، وہ مینسا ٹیسٹ کو مکمل کرنے والا خاندان کا پہلا فرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت میں تو کچھ فکرمند تھی کہ ٹیسٹ سینٹر پر بڑوں کی جانب سے اسے تنگ کیا جاسکتا ہے مگر اس نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ یوسف کا 8 سالہ بھائی خالد بھی کچھ سال بعد مینسا ٹیسٹ کو مکمل کرنے کا خواہشمند ہے۔

Comments

- Advertisement -