چھانگا مانگا: لیسکو کے لیے کام کرنے والا مزدور دونوں بازوؤں سے محروم ہوگیا، کرنٹ لگنے سے دونوں بازو شدید متاثر ہوئے تھے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لیے کام کرنے والے مزدور کے دونوں بازو کرنٹ لگنے سے متاثر ہوئے تھے جنھیں ڈاکٹرز نے کاٹ دیا ہے، ناصر نامی مزدور کو 11 ہزار کے وی کی تاروں کی مرمت کےدوران کرنٹ لگا تھا۔
دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے والے ملازم ناصر نے بتایا کہ سدھا فیڈر پر دوران مرمت ایس ڈی او امجد نے کہا کہ گرڈ سے بجلی بند ہے۔
ملازم نے بتایا کہ غلط بیانی کی گئی بجلی نہیں تھی جس وجہ سے کرنٹ لگا، لیسکو ایس ڈی او امجد نوکری بچانے کیلئے مجھ پر مقدمہ درج کرانا چاہتا ہے۔
زخمی ملازم کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ لیسکو افسران مجھے پکی نوکری کا لالچ دے کرکام کراتے رہے، ایس ڈی او نے اپنے موقف میں کہا کہ زخمی ناصر اپنے طور پر لائن پر کام کررہا تھا۔