بھارت کی سابق اداکارہ عائشہ ٹاکیہ بھی نسلی تعصب کا شکار ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ ٹاکیہ کو ’گووا‘ ایئرپورٹ پر افسران کی جانب سے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا اور ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔
سابق اداکارہ سے بدتمیزی پر ان کے شوہر فرحان اعظمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کے خلاف آواز بلند کی، ساتھ انہوں نے دو افسران کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
فرحان اعظمی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں بیوی اور اپنے بیٹے کے ساتھ گووا سے ممبئی آرہا تھا، گوا ایئرپورٹ پر افسران نے میری بیوی کو چھونے کی کوشش کی اور مغلظات بھی بکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان افسران نے بدتمیزی کرتے ہوئے مجھے اپنی فیملی سے الگ کرکے دوسری لائن میں کھڑا کردیا تھا۔
سابق اداکارہ کے شوہر نے افسران کے خلاف حکام کو شکایت درج کرا دی ہے۔
Dear @CISFHQrs
I was boarding for Mumbai on @IndiGo6E 6386, 18:40 hrs flight & these racist officers R P Singh, A K Yadav, commander Rout & senior officer (SP category) Bahadur purposely singled me & my family (wife & son) immediately after they read out my name out loud to team pic.twitter.com/gjHdnFajDN— Farhan Azmi (@abufarhanazmi) April 4, 2022
واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو گوا ایئرپورٹ انتظامیہ نے فرحان اعظمی کے ٹوئٹ پر کمنٹ کیا اور کہا کہ سفر کے دوران آپ کو اور آپ کی فیملی کو جو بھی تکلیف اٹھانی پڑی، اس کے لیے ہم معافی مانگتے ہیں، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہندو توا نظریئے کے تحت مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور آئے روز مسلم نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کے باعث متعدد نوجوان موت کے وادی میں جاچکے ہیں۔