تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اومیکرون کا خوف: ممبئی میں دفعہ 144 کا نفاذ

نئی دہلی: اومیکرون وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ممبئی میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملات میں اضافہ اور اسکے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے خدشات اور عوامی اجتماعات کو روکنے کے لئے ممبئی پولیس نے 11 دسمبر بروز  اتوار اور 12 دسمبر بروز پیر کے دن ضابطہ فوجداری (سی آر سی پی) کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، یہ احکامات ممبئی کمشنریٹ کی حدود میں نافذ العمل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق دفعہ 144 کی رو سے 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کے ساتھ ساتھ ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کووڈ -19 کے نئے ویریئنٹ کے اب تک بھارت میں 33 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،سب سے زیادہ کیسز بھارتی ریاست مہاراشٹر میں رپورٹ ہوئے، جہاں کیسز کی تعداد 17 ہے۔

یاد رہے کہ افریقا سے جنم لینے والے امیکرون وائرس اس وقت دنیا کے 57 ممالک تک پھیل چکا ہے، برطانیہ نے نئے کرونا وائرس کے باعث کرسمس کی مرکزی پارٹی کو منسوخ کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -