جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 113 افراد کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 113 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو تیرہ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 70 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 275 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 414 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.74 فی صد رہی۔

- Advertisement -

پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 22 ہزار 202 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 448 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 98 ہزار 661 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 18 لاکھ 82 ہزار 141 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 889 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 738 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں