تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سڑک پر کھڑی گاڑیوں سے 12 لاشیں برآمد

میکسیکو سٹی : شمالی امریکی ملک میں سڑک پر کھڑی پراسرار کاروں سے 12 لاشیں نکل آئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو کی شمالی ریاست سان لیوس پوٹوسی میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں دو گاڑیوں سے 12 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ولیڈی ریمون شہر کی ایک مصروف سڑک پر دو مشکوک گاڑیاں کھڑی تھی جسے دیکھ کر عوام سے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی لی تو اندر سے 10 مردوں اور دو خواتین مردہ حالت میں ملیں، جنہیں پورسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے اس قتل کا الزام زاکا ٹیکا میں حریف جرائم پیشہ گروہوں کے منشیات کے اسمگلروں پر عائد کیا جارہا ہے، کیونکہ اس سے قبل اسی طرح دونوں ریاستوں کے درمیان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -