بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اینٹی کرپشن کے 12 کرپٹ افسران واہلکار نوکریوں سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب کے 12 کرپٹ افسران واہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا، ملازمت سے برطرف کیے جانے والے اہلکار بدعنوانی میں ملوث پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس کی ہدایت پر ملازمین کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، جن سے خوردبرد کی گئی رقم برآمد ہوئی، اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

نوکریوں سے فارغ کیے گئے ملازمین میں کرپٹ سب انجینئر، اسٹینوگرافرز، کلرکوں سمیت دیگر پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، ڈی جی اینٹی کرپشن نے بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کردی ہے۔

گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ دوسروں کا احتساب کرنے والوں کا اپنا احتساب ضروری ہے، ہمارا پیغام واضح ہے جو بدعنوانی میں ملوث پایا گیا وہ نہیں بچے گا۔

اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، کروڑوں کی زمین واگزار

خیال رہے کہ دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کا سلسلہ بھی جاری ہیں، گزشتہ ہفتے صوبائی شہر پاکپتن میں 496 کنال زرعی اراضی واگزار کرائی گئی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پاکپتن شہر سے 496 کنال زرعی زمین واگزار کرائی گئی، زمین کی مالیت 15 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں