پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حکومت کے 100 روز مکمل ہونے میں 12 دن رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے میں 12 دن رہ گئے، مختلف وزارتوں کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹس وزیرِ اعظم کو ملنا شروع ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے سو روز 12 دن بعد مکمل ہو جائیں گے، اس سلسلے میں مختلف وزارتوں کی جانب سے کارکردگی سے متعلق رپورٹس وزیرِ اعظم عمران خان کو موصول ہونا شروع ہوگئیں۔

[bs-quote quote=”وزیرِ مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

وزیرِ مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، مراد سعید کی کارکردگی سب سے اعلیٰ قرار پائی، وزیرِ اعظم نے انھیں شاباش دے دی۔

وفاقی وزیرِ ریلوے کی کارکردگی بھی قابلِ ذکر رہی، شیخ رشید احمد نے 10 نئی ٹرینیں چلا کر آمدن میں 2 ارب کا ریکارڈ اضافہ کیا۔

کارکردگی کے سلسلے میں ٹاپ 10 وزرا کی دوڑ میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ ریلوے شیخ رشید، وزیرِ مواصلات مراد سعید، اور وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری میں سخت مقابلہ ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے 100 دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 100 دن مکمل ہونے پر پشاور میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں وزیرِ اعظم عمران خان شرکت کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا 100دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ


کارکردگی رپورٹ میں حکومت کے آئندہ 5 سال کے لائحۂ عمل سے بھی آگاہ کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق وزرا کو رپورٹ میں بتانا ہوگا کہ قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا گیا، کفایت شعاری اور سادگی پر کہاں تک عمل ہوا؟

وزرا کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ عوام کے ریلیف کے لیے کیا اقدامات کیے گئے اور حکومتی منشور پر عمل در آمد، نئی اسکیموں اور کرپشن کے سدِ باب کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں