سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیو ائیر کے جشن کے دوران مندر میں بھگدڑ مچنے سے 12 یاتری ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقع تریکوٹہ کی پہاڑیوں پر واقع ماتا ویشنو دیوی کے مندر کے احاطے میں اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کی بڑی تعداد عبادت کے لئے موجود تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اچانک بھگڈر مچی اور متعدد یاتری پیروں تلے کچلے گئے، جن میں سے بعض موقع پر ہی ہلاک جبکہ بعض نے اسپتال میں دم توڑا، واقعے میں 13 یاتری زخمی بھی ہوئے جنہیں مقبوضہ وادی کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ماتا ویشو دیوی کا مندر ہندوؤں کے اہم عبادت گاہوں میں سے ایک ہے، ، ہر روز ہزاروں افراد ماتو ویشو دیوی مندر میں عبادت کرنے جاتے ہیں تاہم یاتریوں کی ایک بڑی تعداد نئے سال کے موقعے پر یہاں خصوصی عبادت کے لیے آتی ہے۔
ماتا ویشو دیوی 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے، یہ جموں سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر کترا کی پہاڑیوں میں واقع ہے، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنت منہوج سنہا نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔