جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر راولپنڈی میں یونیورسٹی، کالجز سمیت 12 تعلیمی ادارے بند

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ صحت نے راولپنڈی میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث متعدد تعلیمی ادارے بند کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی کے گیارہ طلباء میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد جامعہ کو بند کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خواتین ڈھوک منگٹیال اور گونمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خواتین جھنڈا چیچی بھی بند کردیا گیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کرونا کیسز سامنے آنے پر نو اسکولوں بھی بند کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 12 تعلیمی اداروں میں 99 طلباء، اساتذہ اور عملے کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد مذکورہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ لیا گیا۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کرونا وائرس کیسز مثبت آنے پر 22 دسمبر سے 27 جنوری تک 49 تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں