بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

11 اگست: اگر آپ شیر خریدنا چاہتے ہیں تو اس سے اچھا موقع شاید ہی ملے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: 11 اگست کو لاہور کے چڑیا گھر کے 12 شیر نیلام کر دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں شیروں کی آبادی گنجائش سے بڑھ گئی ہے، 2 سے 5 سال عمر کے ان شیروں کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے چڑیا گھر میں جگہ کم پڑ گئی۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کو شیروں کے لیے گوشت کی فراہمی بھی مہنگی پڑنے لگی ہے، جس کی وجہ سے فروری میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 29 میں سے 12 شیر نیلام کر دیے جائیں گے۔

اب نیلامی کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، اگر آپ شیر خریدنا چاہتے ہیں تو گیارہ اگست کو آپ کی خواہش پوری ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروخت کیے جانے والے افریقی شیروں میں 2 نر اور 10 مادہ شیر شامل ہیں۔

کراچی میں وائلڈ لائف ٹیم کی کارروائی ،75 بڑی چھپکلیاں اور 4 سانپ برآمد

صوبائی محکمہ جنگلی حیات نے 15 فروری کو شیروں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کی درخواستیں طلب کی تھیں، شیروں کی قیمتوں کا تعین بھی نہیں کیا جا سکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چڑیا گھر انتظامیہ نے لاہور کے سفاری زو میں 14 شیر محض 21 لاکھ میں فروخت کر دیے تھے، اور ایک شیر کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کی گئی تھی، جس پر وہ تنقید کا نشانہ بن گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں