کراچی : ملیرجیل کراچی سے فرار ہونے والے مزید بارہ قیدی گرفتار کرلئے گئے ، جس کے بعد تعداد 106 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ملیرجیل سے فرار قیدیوں کی گرفتاریاں جاری ہے، جیل حکام کا کہنا ہے مزید 21 مفرور قیدی گرفتار کرلیے گئے، جس کے بعد تعداد 106 ہوگئی۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ ایک سو گیارہ قیدی تاحال مفرور ہیں، سرچ آپریشن جاری ہے۔ فرار قیدیوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ضاکارانہ واپس آنیوالےقیدیوں کیساتھ رعایت برتی جائے گی۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار ہونے کے ایک روز بعد صورتحال معمول پہ آگئی۔
مزید پڑھیں : کراچی : ملیر جیل توڑ کر قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ درج
قیدیوں سےملاقات پر لگائی پابندی اٹھا لی گئی اور جیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے ایف سی کیساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات کردیئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی نئی انتظامیہ نے اب تک اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں۔
یاد رہے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر گزشتہ روز ملیر جیل کے افسران سمیت 23اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔