اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

موسیٰ خیل میں نجی تعمیراتی کمپنی کے 12 مزدور اغوا کر لیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: شمال مشرقی بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے 12 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر دھاوا بول دیا، اور مشینری نذر آتش کرنے کے بعد درجن بھر مزدوروں کو اغوا کر لیا۔

ضلعی انتظامی حکام کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے تیسر ایسوٹ میں گزشتہ رات درجن بھر سے زائد مسلح افراد نے او جی ڈی سی ایل سے وابستہ نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ میں داخل ہو کر وہاں موجود مزدوروں اور ڈرائیوروں کو یرغمال بنایا اور کیمپ میں موجود پک اپ اور 7 بلڈوزرز کو نذر آتش کر دیا۔

- Advertisement -

مسلح افراد بعد ازاں بلڈوزر ڈرائیوروں سمیت درجن بھر کے قریب مزدوروں کو بھی ہمراہ لے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے مزدوروں کی بازیابی کے لیے بھاری نفری متعین کر کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ ہلاک شدگان کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سمیت دیگر علاقوں سے تھا، یہ تمام مزدور ایک کوارٹر میں مقیم تھے۔

مسلح افراد نے کوارٹر میں گھس کر مزدوروں پر گولیاں برسائی تھیں، مقتولین نے موقع ہی پر دم توڑا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں