جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

12 سالہ دانیال محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نوجوان دانیال محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، دانیال کا یہ دوسرا گینز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

پاکستانی اتھلیٹ دانیال محسود نے ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کے نام کردیا، بھارتی شہری امان چھتریا کے ایک منٹ میں 37 نو ہینڈیڈ کیپ اپس کرنے کا عالمی ریکارڈ تھا جو دانیال محسود نے توڑ دیا۔

دانیال نے ایک منٹ میں 43 نوہینڈیڈ کیپ اپس کرکے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، جو دنیا کا دوسرا گینز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق دانیال 43 مرتبہ گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں اور اب تک مجموعی طور پر عرفان محسود کلب کے 51 گینز ورلڈ ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں