پیر, جون 17, 2024
اشتہار

نو عمر لڑکی نے عمارت کی 29ویں منزل سے چھلانگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ لڑکی نے عمارت کی 29ویں منزل سے چھلانگ لگا کر موت کے منہ میں چلی گئی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی جانب سے خودکشی کرنے کا واقعہ بدھ کی علی الصبح پیش آیا۔ لڑکی نجی اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ تھی۔ متوفی کے والد سافٹ ویئر انجینئر جبکہ والدہ گھریلو خاتون ہیں۔

فیملی کے مطابق وہ علی الصبح 4 بج کر 30 منٹ پر اٹھی اور ہال میں چلی گئی۔ جب والدہ نے اس سے جلدی بیدار ہونے کی وجہ پوچھی تو وہ دوبارہ بستر میں جا کر سو گئی۔

- Advertisement -

آدھے گھنٹے بعد وہ دوبارہ بیدار ہوئی اور کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ عمارت کے سکیورٹی گارڈ نے متوفی کی فیملی اور دیگر افراد کو اطلاع دی۔

پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا۔ اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکی نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی گھریلو مسائل کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں