بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ میں 12 سال کے سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں 12 سالہ لڑکے نے غیرت کے نام پر گھر میں فائرنگ کر کے ماں کو قتل کر دیا۔

کم لڑکے ساول سلیم کی فائرنگ سے گھر میں موجود خالہ بھی شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم ساول سلیم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بہن کے ساتھ گھر سے نکلی ہی تھی بیٹے نے فائرنگ کر دی۔

بیٹے نے پولیس کو اپنے بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ماں کے کردار پر شک تھا اس لیے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ماں کو غیرت کے نام پر قتل کیا، ملزم کے والدین میں علیحدگی ہو چکی تھی تاہم لڑکا اپنے باپ کے پاس رہتا تھا۔

ملزم کے والد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں