اشتہار

عمران خان کیخلاف 121 مقدمات، فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی تو ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے نشاندہی کی کہ 71 برس کے شخص کیخلاف مقدمات پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور سیاسی بنیادوں پر مقدمات قایم کیئے جا رہے ہیں.

سرکاری وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ عمران خان نے اسی نوعیت کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے. ایسی صورت حال میں اس درخواست پر سماعت کیے ممکن ہے؟ سرکاری وکیل نے دلائل میں کہا کہ ایسی مثالیں ہیں جب عدالتوں کے اندر سے ملزموں گرفتار کرا دیا گیا. جتنا ریلیف عمران خان کو عدالتوں سے مل رہا ہے تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا. کیا کسی ملزم کو کہا جا سکتا ہے کہ اگر ایک خاص مدت تک کوٸی مقدمہ ہوتا ہے بھی تو گرفتاری نہیں ہوسکتی.

- Advertisement -

فاضل بنچ نے عدالت کے سامنے یہ بات نہیں کرنا چاہیے تھی. یہاں صبح سے شام تک ملزم ضمانت کیلئے پیش ہوتے ہیں. عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ ہو. جلدبازی میں گرفتاری اور بار بار مقدمات درج ہو ریے ہیں. کسی کی انصاف تک رساٸی میں رکاوٹ نہ ڈالی جاٸے.

انہوں استدعا کی کہ اگر ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے تو شاید یہ سلسلہ کم ہو جاٸے. بنچ نے استفسار کیا کہ کیا عدالت ایسا حکم دے سکتی ہے کہ ہر مقدمہ میں ویڈیو لنک سے پیشی ہو. ماضی میں سیاسی رہنماوں کی اسی طرح پیشیاں ہوٸیں اور سیاستدان ایک کے بعد دوسرے کیس میں انہی عدالتوں میں پیش ہوٸے. عدالت نے وکلا کے دلاٸل ممکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں