بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارتی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کےلئے واضح خطرہ اور بھارت کی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا بھارت بحر ہند کے علاقے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع کررہا ہے اور اس نے نیو کلیئر سب میرین کا بھی تجربہ کیا جب کہ حالیہ بھارتی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کےلئے واضح خطرہ ہیں۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے تجربات بھارت کی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پاکستان کو ان تجربات پر ناصرف تشویش ہے بلکہ اس سے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑ رہا ہے۔

رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد پیش کریں گے جس میں بحرہ ہند کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قرار دینے کا مطالبہ بھی پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں