پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سوات سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، ڈرائیور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حسن ابدال: براہمہ انٹر چینج کے قریب سوات سے لاہور جانے والی بس الٹنے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی، حادثے میں 34 مسافر زخمی ہوئے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات سے لاہور جانے والی بس براہمہ انٹرچینج پر الٹ گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ تیس سے زاید مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا، مسافر بس میں 59 افراد سوار تھے، رات دو بجے حسن ابدال کے قریب بس ایک گہری کھائی میں جا گری۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر بس حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، خیال رہے کہ بارش کی وجہ سے سڑک پر پھسلن بھی تھی، ریسکیو ذرایع کے مطابق مرنے والوں میں مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  صادق آباد : اکبرایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ٹیکسلا اور حسن ابدال کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ بس ڈرائیور بہرام خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موبائل فون پر مسلسل بات کر رہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ آج صادق آباد میں ولہار پھاٹک کے قریب صبح سوا چار بجے کے آس پاس مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ 32 زخمی ہو گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں