پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مظفرآباد : جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 13 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد :آزاد کشمیر میں جیپ دریائے نیلم میں جاگری، حادثے میں تیرہ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں نیلم ویلی روڈ دیولیاں لیسوابائی پاس کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جیپ حادثےکا شکار ہو کر دریائے نیلم میں گری ، جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 13 افرادجاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں تاہم زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے نیلم ویلی آزاد کشمیر میں جیپ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید پڑھیں : وادی نیلم جیپ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

گذشتہ ماہ بھی سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پردریا میں جاگری تھی، حادثے کے دوران گاڑی کی چھت پرسوار چارافراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائی تھی۔

دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ کے حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، ایس ایس پی وادی نیلم خواجہ صدیق کا کہنا تھا کہ جیپ میں 23 افراد سوار تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں