بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

تندرست بچے کے بلاوجہ 13 آپریشن، مگر کیوں؟ تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں وہمی ماں نے بلاوجہ تندرست بچے کے 13 آپریشن کروا کر اس کی زندگی خطرے میں ڈال دی، کمسن کو اب مختلف بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے تعلق رکھنی والی کیلین بوون نامی خاتون خواہ مخواہ اسپتال کے کئی چکر لگر کر اپنے بیٹے کے 13 آپریشن کروا چکی ہے جس کے باعث 8 سالہ بچہ اب بیمار رہنے لگا ہے۔ کرسٹوفر(بچے) کی ماں ایک قسم کے دماغی عارضے ’منچوسن سنڈروم‘ کی شکار ہے۔

امریکی ماں اپنے بچے کو 323 بار اسپتال لے جاچکی ہے اور اس کی 13 سرجریاں بھی کراچکی ہے۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلین اپنے بچے کو سیکڑوں بار اسپتال لے جاچکی ہیں جس کے دوران وہ ڈاکٹروں سے ضد کرتی تھی کہ اس کا بچہ بیمار ہے علاج کریں، حالانکہ وہ بالکل صحت یاب ہوتا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماں نے کئی مرتبہ شور شرابہ کرکے بھی آپریشن کروایا۔ خاتون ضد کرتی تھی کہ اس کا بچہ موت کے منہ میں جاسکتا ہے لہٰذا اس کا فوری علاج کیا جائے۔

بعد ازاں سال 2015ء میں ہیوسٹن میں واقع ٹیکساس چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹروں نے خاتون کا جھوٹ پکڑ لیا، ٹیسٹ رپورٹس میں آنے والے نتائج ماں کے دعوے کے خلاف تھے جس پر عورت نے خود بھی اعتراف کرلیا کہ وہ اپنے سے متعلق جھوٹ بولا کرتی تھی اس طرح اس نے تیرہ آپریشن بھی کروائے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان سارے مراحل سے گزرنے کے بعد اس بچے کو خون کے کئی عارضے لاحق ہوگئے جن کا علاج کرانا ضروری ہے، اب یہ بچہ نگہداشت میں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں