موغادیشو: صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکوں میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے،دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیے گئے.
تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ گاڑی میں سوار دوخودکش بمبار افریقی یونین کےامن دستوں کےاڈےمیں داخل ہونےکی کوشش کررہےتھے،ایک حملہ آور نے گاڑی کو دھماکےسےاڑایاجبکہ دوسرے نےپیدل اندرداخل ہونےکی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سےزخمی ہونے کےبعد اس نے بھی دھماکہ کردیا.
یاد رہے کہ افریقی یونین کامشن موغادیشوکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقریب ہی واقع ہے،دھماکےاس قدر شدیدتھے کہ قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے.
پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر سیکورٹی اہلکارہیں،حملےمیں بارہ افرادزخمی بھی ہوئے.
*صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں شدت پسند گروپ الشباب کی جانب سے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے.
*صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پرحملہ، نو افراد جاں بحق
اس سے قبل گذشتہ سال صومالیہ کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں کینیا سے تعلق رکھنے والے دواورصومالیہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد بم حملے میں میں ہلاک ہوگئے
واضح رہے کہ ہوائی اڈے کے قریب دھماکے کر نے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے.