پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارت: مرزا پور میں شدید گرمی سے انتخابی عملے کے 12 ارکان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں آج ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں یوپی کے مرزا پور میں شدید گرمی کی لہر کے باعث الیکشن ڈیوٹی پر تعینات 12 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 16 ہوم گارڈز کی طبیعت بگڑنے پر علاج کے لئے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، یہ تمام ہوم گارڈز ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے لیے ڈیوٹی پر مامور تھے۔

رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کے باعث 3 ضلعی الیکشن ملازمین زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے علاوہ 9 ہوم گارڈز الیکشن ڈیوٹی کے دوران موت کی وادی میں چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی ہندوستان میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت 51 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اصافہ ہوگیا ہے۔

مرزا پور کا درجہ حرارت گزشتہ روز 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے، جو 49 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔

دوسری جانب نئی دہلی میں سخت گرمی کے دوران پانی کا بحران بھی سنگین ہوگیا، شہری پانی کی بوند بوند کو تر گئے، شمالی اور مشرقی ریاستیں ہیٹ ویو کی زد میں آگئی ہیں۔

مراد آباد میں بجلی کمپنیوں نے ٹرانسفارمروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس پر پانی کا چھڑکاؤ شروع کردیا، ہیضے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہزاروں افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

راجستھان ہائی کورٹ نے حکومت کو قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو 8 جون تک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 2 روز تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔

حماس نے جو بائیڈن کی تجویز مثبت قرار دے دی

واضح رہے کہ پاکستان، بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک ان دنوں ہیٹ ویو کی زد میں ہیں، جنوبی وسطی ایشیائی ریاستیں غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد آچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں