تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر جو کچھ نظر آرہا ہو اسے ایک تصویر کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے، اس عمل کو اسکرین شاٹ کہا جاتا ہے۔

اسکرین شاٹس اس وقت بہت معاون ومددگار ثابت ہوتے ہیں جب فوری طور پر کوئی تفصیلات لوگوں سے شیئر کرنے کی ضرورت ہو، مگر اکثر اوقات اسکرین شاٹس کو کسی کے ساتھ شیئر کرنے سے قبل ایڈٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔

تاہم اب گوگل نے اس کا حل نکالا ہے، گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد ٹول کا اضافہ کیا جارہا ہے، یہ ٹول براؤزر کے اندر ہی اسکرین شاٹ لینے اور ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اینڈرائیڈ پر کروم ایپ میں ایسے ٹولز کئی ماہ سے دستیاب ہیں جو اسکرین شاٹس لینے اور ایڈیٹنگ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹول سے اسکرین شاٹس پر ڈرائنگ، کراپ اور ٹیکسٹ کا اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ اسکرین شاٹس کو پی این جی تصاویر میں بھی محفوظ کیا جاسکے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر ونڈوز، میک او ایس اور لینیکس کے ساتھ ساتھ کروم او ایس میں دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب گوگل نے کروم کے پرانے ورژنز کے لیے نومبر کے آخر تک سپورٹ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، کروم 96 کی ریلیز کے بعد کروم 48 کے لیے سپورٹ ختم کی جائے گی اور بتدریج اس کا دائرہ دیگر پرانے ورژن تک پھیلایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -