تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

زمبابوے میں 14 ہاتھیوں کو زہردے کرہلاک کردیا گیا

ہرارے: زمبابوے میں زہرخورانی کے تین مختلف واقعات میں 14 ہاتھی ہلاک ہوگئے جن میں سے 11 کی موت میں شکاریوں کے ملوث ہونے کا شبہ کیا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ہاتھیوں کو ہوانگے نیشنل پارک میں زہردیا گیا جبکہ 6 ہاتھی ڈیکا سفاری ایریا کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

وائلڈ لائف مینیجمنٹ کے ترجمان کورل وشایا کے مطابق کچھ ہاتھیوں کے ہاتھی دانت غائب تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہوانگے نیشنل پارک میں ہاتھیوں کی ہلاکت کی تفتیش کے دوران پولیس نے پانچ افرادکو حراست میں لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل 11 ہاتھی پارک اور سفاری ایریا میں زہر خورانی کے سبب ہلاک ہوئے جبکہ تین کی ہلاکت بھی کچرے خانے سے زہر خورانی کے سبب ہوئی۔

واضح رہے کہ زمبابوے میں ہاتھیوں اور گینڈے کا شکار معمول کی بات ہے اور گزشتہ سال 100 سے زائد ہاتھی زہر خورانی کے سبب ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -