ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

رانی پور کے پیر کی حویلی میں کیا ہوتا ہے؟ 2 سال سے قید 14 سالہ بچے نے کہانی سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : رانی پور کے پیر کی حویلی میں 2 سال سے قید 14 سالہ بچے نے کہانی سنادی اور بتایا رات میں زنجیروں سے قید کردیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں رانی پور کے پیر کی حویلی میں قید 14 سالہ بچہ شہریوں کے پاس پہنچ گیا، کم عمربچہ حویلی میں قید تھا اور موقع ملنے پر فرار ہو کر شہریوں کےپاس پہنچا۔

کم عمربچہ اقبال شنبانی نواب شاہ کارہائشی بتایاجارہاہے، ،بچے نے بیان میں بتایا کہ پیر ایاز شاہ نے قید کر رکھا تھا، دن میں صفائی سمیت دیگر کام کراتے تھے، 2 سال سے پیر کے پاس قید تھا اور رات میں زنجیروں سے قید کردیتےتھے۔

- Advertisement -

پولیس نے کہا ہے کہ بچےکےورثاکواطلاع دیدی وہ چاہیں گے تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ سال 15اگست کو کم سن ملازمہ فاطمہ کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، 14 اگست کو فاطمہ کی موت پیر اسد اللہ کی حویلی میں ہوئی اور 16 اگست کو پیر اسدشاہ اوراہلیہ حناشاہ پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ کہ بچی کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم 3دن میں کرایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے طبی اورجنسی طورپر تشدد کا ذکر آیا۔

تفتیش میں پتہ چلا حویلی میں مزیدکمسن بچیاں بھی موجود ہیں، خواتین پولیس کیساتھ آپریشن کرکے7بچیاں،3خواتین کوبازیاب کرایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں