تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نوعمر لڑکا پارک کے اونچے جُھولے سے گر کر ہلاک

واشنگٹن : امریکا کے تفریحی مقام پر فری فال رائیڈ (مجسمہ آزادی سے اونچا جھولا) میں تفریح کرنے والا 14 سالہ نوجوان کئی فٹ اونچائی سے گرکر موت کی وادیوں میں چلا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان کے گرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے ایمیوسمنٹ پارک میں پیش آیا، جہاں ایک کم عمر لڑکا امریکا کے مجسمہ آزادی سے زیادہ اونچائی سے گرکر ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمیوسمنٹ پارک کی فری فال رائیڈ مجسمہ آزادی سے زیادہ اونچی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 14 سالہ لڑکے کی شناکت ٹائر سیمپسن کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے دوست کے اہل خانہ کے ہمراہ ریاست میسوری سے سیاحت کیلئے فلوریڈا آیا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیمپسن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے نوجوان کی ہلاکت اور حادثے سے متعلق اس سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں تاہم عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جب فری فال رائیڈ اپنے عروج (سب سے زیادہ اونچائی) پر پہنچی تو سیمپسن اپنی نشست سے پھسلا اور نیچے گر گیا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان کے زمین سے ٹکرانے کی بہت تیز آواز سنائی دی اور اتنی تیز آواز میں نے زندگی میں کبھی نہیں سنی۔

واضح رہے کہ پارک کی ویب سائٹ کے مطابق یہ جھولا 430 فٹ اونچا ہے اور اسے دنیا کا سب سے اونچا فری اسٹینڈنگ ڈراپ ٹاور کہا جاتا ہے جو مجسمہ آزادی سے زیادہ اونچا ہے۔

Comments

- Advertisement -