اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

کراچی میں قیامت خیز گرمی، ایک روز میں 140 میتیں سرد خانوں میں منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران سرد خانوں میں لائی گئی لاشوں کی تعداد معمول سے تین گنا اضافہ ہوا، ایک روز میں 140 میتیں لائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2015 سے زیادہ خطرناک ہیٹ ویوکی لہرجاری ہے، جس کے باعث ایدھی سرد خانوں میں بھی معمول سے زیادہ لاشیں آنے لگی۔

فیصل ایدھی نے بتایا کہ گزشتہ روز ایدھی مردہ خانوں میں معمول سے تین گناہ زیادہ میتیں لائی گئیں، گزشتہ روز ایدھی سرد خانوں میں 140 میتیں منتقل کی گئیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عام دنوں میں تئیس سے چالیس میتیں مردہ خانوں میں منتقل کی جاتی ہیں تاہم متوفیوں کی ہلاکت ہیٹ اسٹروک سے ہوئی یا کوئی اور وجہ ورثا نےنہیں بتایا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ دو روز مردہ خانوں میں دو سوبارہ افراد کی میتیں لائی گئیں اور آج بھی میتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہواہے۔

کراچی میں ممکنہ طور پر گرمی کی شدت کے باعث اموات میں اضافہ ہوا اور شہر کی فٹ پاتھوں سے ملنے والی تمام لاشیں وقوعہ سے پولیس اسٹیشن اور پھر سرد خانے بھیجی گئی ہے۔

خیال رہے کراچی میں گرمی سے دو روز میں مرنے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی، گزشتہ روز سپرہائی وے، گلستان جوہر، لانڈھی، کریم آباد، گولیمار،لکی اسٹار اورجامع کلاتھ سے لاشیں ملیں، ہلاک افراد میں زیادہ تر نشے کے عادی تھے۔

ریسکیو حکام کےمطابق حبس اورہیٹ ویوکے باعث ہلاکتیں ہوئیں جبکہ اتوار کی رات بھی مختلف علاقوں سے دس لاشیں ملی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں