یو این سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 14 ہزار کے قریب فلسطینی بچے مارے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے پر فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرے، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 14 ہزار کے قریب فلسطینی بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں خوراک اور دیگرسامان کی فراہمی کیلئے محفوظ راستے کھولے، غزہ میں دشمنی کے خاتمے سے پورے خطے میں کشیدگی کم ہوگی۔
- Advertisement -
یواین سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ اسرائیلی بمباری میں یواین کے 250 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کی جائیں۔