ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کھانا کھانے کے دوران ‘ہڈی’ پھنسنے سے شہری کی المناک موت

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ میں رونما ہوئے المناک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع کے راجنائک تانڈا میں گلے میں مٹن کی ہڈی پھنسنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ بھوکیا گوپی ساکن راجنائک تانڈا نامی شخص نے اپنے گھر میں متھیالما تہوار منایا، تہوار کے موقع پر مٹن پکایا جس کے لئے رشتے داروں کو بھی دعوت دی گئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: دل دہلا دینے والی تصویر نے بھارتی معاشرے کو بے نقاب کردیا

گھر کا سربراہ بھوکیا گوپی اپنے گھر اور عزیز واقارب کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا کہ اچانک اس کے گلے میں ہڈی کا ایک ٹکڑا اٹک گیا اور اس کی سانس اکھڑنے لگی، گھر والوں نے فوری طور پر اسے اسپتال پہنچانے کا بندوبست کیا تاہم وہ دوراج علاج دم توڑ گیا۔

اندوہناک واقعے نے ہنستے بستے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کردیا ہے اور لواحقین واقعے کے بعد شدید غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں