جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت: تاریخی حبیب گنج اسٹیشن کا نام تبدیل، فسادات کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں مسلم ناموں سے منسوب علاقوں، محکموں اور شہروں کے نام بدلنے کا سلسلہ مزید بڑھتا جا رہا ہے، ایسے میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کیوں پیچھے رہتی، یہاں ایک تاریخی جگہ کا نام تبدیل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت نے گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا ہے خط میں
حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے اٹل بہاری واجپائی کے نام سے منسوب کرنے کا لکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی مسلم دشمنی پر مبنی پالیسیوں کے تحت موجودہ ریلوے اسٹیشن حبیب گنج کا نام رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن رکھ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے 15نومبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کرنے والا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں تاریخی حیثیت کے حامل مسلم شہروں، علاقوں اور عمارات کا نام تبدیل کئے جاچکے ہیں، یہ سب ہندو توا نظریات کے تحت ایک مذموم اور مودی حکومت کی پشت پناہی سے کیا جارہا ہے۔

سال 2018میں یوگی حکومت نے الہٰ آباد کا نام پریاگ راج اور مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام پنڈت دین دیال اپادھیائے اسٹیشن رکھا تھا۔

مودی حکومت کا شہروں کے ناموں سے جی نہیں بھرا تو محلّوں تک کے نام بدلنے کا کام شروع کررکھا ہے، گورکھپور کے علی نگر کو آریہ نگر، اردو بازار کو ہندی بازار، ہمایوں نگر کو ہنومان نگر، مینا بازار کو مایا بازار بنایا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں