تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اسلام آباد: غیر ملکی سفیر کو زیر تفتیش انکوائری لیک کرنے والا پولیس افسر گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بڑی گرفتاری ہوئی ہے جہاں زیر تفتیش انکوائری لیک کرنے کے الزام میں پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زیرتفتیش انکوائری لیک کرنے کےالزام پرپولیس افسر کو گرفتار کیا گیا ہے، اے ایس آئی ظہور احمد تھانہ گولڑہ میں تعینات تھا، جس کےخلاف دہشتگردی ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ میں درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ اے ایس آئی ظہور احمد نے غیر ملکی سفارت کار ایجنٹ سے جناح ایونیو پر ملاقات کی اور انکوائری تفصیلات غیر ملکی سفارتکار ایجنٹ کو فراہم کیں، اے ایس آئی نے اہم راز فراہم کرنے پر رشوت بھی وصول کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف آئی اے نے اے ایس آئی ظہور احمد کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں ہیں، مقدمے سے متعلق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں انصاف کے تقاضے پورے ہونگے جبکہ اسلام آباد پولیس بھی ایف آئی اے کی مکمل معاونت کرے گی۔

 

Comments

- Advertisement -