The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 143 ہوگئی

لاہور : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہورمیں کوروناکے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید12 صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 143 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہورمیں کوروناکےزیرعلاج مریضوں میں سے مزید 12 صحت یاب ہوگئے ، صحتیاب ہونے والے 12 مریضوں میں سے دس میوہسپتال لاہورجبکہ دوپی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے۔ لاہورمیں 477مریضوں میں سے 143صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہورمیں ابھی تک چارسوستتر(477)کووڈکنفرم مریضوں میں سے مجموعی طورپر143 مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مشتبہ اورکنفرم مریضوں کے اعدادوشمارکاجائزہ روزانہ کی بنیادپرلیاجارہاہے اور کورونا وائرس پر قابو پانے کی مکمل کوشش کی جارہی ہے۔

وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، گزشتہ روزپنجاب میں 2ہزار669 ٹیسٹ کیےگئے، صوبہ بھرمیں ابھی تک مجموعی طورپرکوروناوائرس کےچھیالیس ہزارسے زائدتشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب خودصورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،ٹیسٹوں کی صلاحیت بڑھانے سے کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے اورمریضوں کے علاج میں سہولت حاصل ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوروناوائرس کےمزید216کیس سامنےآگئے، جس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3232 ہوگئی، جن میں 701 زائرین سینٹرز،1236رائےونڈسے منسلک افرادشامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 91قیدی، 1204 عام شہریوں ، کیمپ جیل لاہورمیں59،سیالکوٹ14، گوجرانوالہ میں 7قیدیوں ، ڈی جی خان میں9 اور بھکرمیں2قیدیوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈی جی خان میں221زائرین،ملتان میں 457 زائرین ، فیصل آبادمیں23 زائرین کورونا سے متاثر ہیں جبکہ اب  تک کوروناوائرس سے 34اموات اور 550 افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں