تازہ ترین

کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 145 فیڈرز ٹرپ کرگئے

کراچی: کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 145 فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے کےالیکٹرک کےایک سوپینتالیس فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

فیڈرزٹرپ ہونے سے نارتھ کراچی، ملیر، گڈاپ، گلشن معمار، لیاقت آباد، بلدیہ، ماڈل کالونی، کھوکھرا پار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پنجاب کالونی، منگھوپیر، ماڑی پور، اورنگی، لانڈھی اور کورنگی کے علاقے متاثر ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کاعملہ فیلڈ میں موجود ہے،بارش میں شہری برقی آلات کےاستعمال میں احتیاط کریں، غیر قانونی بجلی کاحصول اورکنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

کراچی میں کہیں ہلکی بارش کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، قائد آباد ، گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں رم جھم، صدر اور اطراف میں بارش ہوئی۔

کراچی میں دوپہر دو بجے سے تیزہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی ہے ، جس کے باعث سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ ایوننگ شفٹ میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور جامعہ کراچی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -