ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر تین سو صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شفاف انکوائری کیلیے کمیشن بنانے اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے جلد سے جلد پٹیشنز کو نمٹایا جائے، پورے پاکستان میں 158 پٹیشن فائل کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 300 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں، وائٹ پیپر عالمی اداروں، غیر ملکی میڈیا چینلز اور اخبارات کی رپورٹس پر مشتمل ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے الیکشن ریفارمز کیے جائیں، سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن کو جلد سے جلد سنا جائے اور جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کروائی جائیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں اس حکومت کا مینڈیٹ کھوکھلا ہے۔

ادھر، عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داتی تھی انہیں اربوں روپے دیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں