اشتہار

مکہ مکرمہ: 14ویں کے چاند کی سحر انگیز تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ میں 14ویں کے چاند کی سحر انگیز تصویر کی دھوم مچی ہوئی ہے، یوسف بجاش کی جانب سے 14 ویں کے چاند کی اس قدر شاندار تصویر کشی کی گئی کہ دیکھنے والے تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

سعودی فوٹو گرافر یوسف بجاش نے مسجد الحرام کے سامنے واقع مشہور کلاک ٹاور کے پہلو میں نظر آنے والے 14ویں کے چاند کی اپنی تصویر میں چاند کے حسن اور مسجد الحرام کی حرمت کا ایک خوبصورت امتزاج پیش کیا ہے۔ جسے دیکھ کر ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

یوسف بجاش کے مطابق میں نے یہ تصویر عین اس وقت اپنے کیمرے میں محفوظ کی جب چاند گرہن کے بعد مشرق سے آنے والے بادلوں سے نمودار ہوا۔

- Advertisement -

سعودی فوٹو گرافر بجاش کے مطابق ان کی اس کاوش میں ان کے دوست کی مدد بھی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ میری کوشش کامیاب رہی کہ چاند اور کلاک ٹاور ایک دوسرے کے قریب تھے۔

یوسف بجاش نے بتایا کہ نئی اچھوتی تصویر بنانے سے پہلے انہوں نے مکمل پروگرام اور تفصیلات حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی تھی اور پھر ان سے فائدہ اٹھایا اور ماضی کے تجربات کی بنیاد پر یہ خوبصورت تصویر بنانے میں کامیاب ہوئے۔

سعودی فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ انہوں نے چاند اور سورج گرہن کی تصاویر بھی بنائی ہیں۔ انہوں نے یہ کام طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے مقامات سے واقفیت حاصل کر کے کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں