تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کراچی چیمبر کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ‏وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں درپیش مسائل سننے کے بعد 15 اکتوبر ‏تک توسیع کا اعلان کیا۔

کے سی سی آئی کے وفد کی قیادت چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا نے کی۔ ‏وفد میں وائس چیئرمین بی ایم جی ہارون فاروقی اور جاوید بلوانی، جنرل سیکرٹری اے کیو خلیل اور کے سی سی ‏آئی کے صدر محمد ادریس بھی شامل تھے۔

وفد نے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں درپیش مشکلات کو سمجھنے اور ریلیف کا اعلان ‏کرنے پر وزیر خزانہ کی تعریف کی۔

کے سی سی آئی کے وفد نے ٹیکس سے متعلق غیر مؤثر پالیسیوں میں ترمیم کی ضرورت پر زور دیا اور ٹیکس ‏قوانین (تیسری ترمیم) آرڈیننس 2021 کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

کے سی سی آئی وفد نے کہا کہ ان قوانین کا نفاذ بھی سب سے پہلے کراچی سے کیا جائے گا ایسے تمام قوانین ‏جن پر جرمانہ ہوتا ہے ہمیشہ کراچی سے شروع ہوتے ہیں اگر کراچی کو ہی تمام ٹیکس ادا کرنے ہیں اور جرمانے ‏بھی بھگتنا ہیں تو شراکت کے تناسب سے ترقیاتی فنڈز کیوں نہیں مل رہے متنازع آرڈیننس میں ٹرم انڈر فائلرز کو ‏نان فائلرز کے ساتھ تبدیل کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -