تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کیوزی کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے پاکستان کی پندرہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیویز کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، اعلان کپتان شاداب خان نے کیا۔

ٹی 20 میچ کےلیے قومی اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

محمد حفیظ ،فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین، شاہین آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض، محمد رضوان بھی 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ قوانین کی وجہ سے 17 رکنی اسکواڈ ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، اسی لیے موسیٰ خان اور عثمان قادر کو ضرورت پڑنے پر استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ قیادت کررہا ہوں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن بابر اعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ بابراعظم کی طرح جارحانہ کپتانی کرنے کا عادی ہوں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ایڈن پارک میں کھیلنے کا تجربہ ہے، یہاں باؤنڈریز چھوٹی ہیں، تماشائیوں کی موجودگی میں دوبارہ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -