اشتہار

بلوچستان میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، 13 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ملک دشمن عناصر نے بزدلانہ کارروائی کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خضدار میں یکے بعد دیگرے دو دوھماکے ہوئے، بزدلانہ فعل کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکا عمرچوک پر ہوا، جبکہ دوسرا موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے کے باعث ہوا، دھماکوں کا ہدف کیا تھا؟ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم ان دونوں دھماکوں میں عام شہری زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی خضدار کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو خضدار کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، باقی زخمیوں کو مزید علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرانشاہ میں خودکش دھماکا، فوجی جوان سمیت 3 افراد شہید

ادھر وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ واقع میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وطن عزیز میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں دو شہریوں سمیت پاک فوج کے جوان شہید ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں