تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

میرانشاہ میں خودکش دھماکا، فوجی جوان سمیت 3 افراد شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے، جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں دو شہریوں سمیت پاک فوج کے جوان شہید ہوا۔

آئی ایس پی آّر کے مطابق دھماکے میں شہید فوجی جوان کی شناخت 33 سالہ نائیک عابد کے نام سے ہوئی ، شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا، خودکش حملے میں  دو شہریوں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش دھماکے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی لکی مروت میں میں دہشت گردوں نے تھانہ برگئی پر دستی بموں اور راکٹ لانچرز سے لیس ہوکر حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دفتر پر درجنوں دہشت گردوں نے دھاوا بولتے ہوئے اس پر قبضہ کرلیا تھا، دہشت گردوں کے قبضے کو 24 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -